لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش میں شہید کی جانے والی بابری مسجد کی جگہ زیر تعمیر رام مندر کے مقدس مقام گربھ گرہ کا سنگ بنیاد ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رکھ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نائب وزیراعلیٰ اور 90 کے قریب ماہر تعمیرات اور پنڈتوں کے ہمراہ ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے جانے والے رام مندر کے مقدس مقام کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متعصب وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ بھارت کا قومی مندر اور اتحاد کی علامت ہوگا۔ بھارت کے عوام برسوں سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے۔
#WATCH | Uttar Pradesh Chief Minister Yogi Adityanath lays the foundation stone for Ram Mandir’s Garbhagriha in Ayodhya. pic.twitter.com/Hw55YwdEqX
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) June 1, 2022