ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: گیس پروم نے شیل اور اورسٹڈ کے لئے گیس کی ترسیل بند کر دی

روس کی انرجی کمپنی گیس پروم نے شیل انرجی یورپ اور ڈینش کمپنی اورسٹڈ کےلئے گیس کی ترسیل  مکمل طور پر بند کر دی  ہے۔

گیس پروم نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ شیل انرجی یورپ اور اورسٹڈ نے روسی گیس کی ترسیل کے لئے ضروری ادائیگیاں روبل کی شکل میں نہیں کیں۔

بیان میں روسی گیس کی خرید کے لئے یکم اپریل سے روبل ادائیگیوں کی شرط کی طرف اشارہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ اس شرط کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے شیل انرجی یورپ اور اورسٹڈ کے لئے گیس کی ترسیل مکمل طور پر  روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں روبل میں ادائیگیاں نہ کرنے کی وجہ سے گیس پروم نے پولینڈ، بلغاریہ، فن لینڈ اور ہالینڈ کے لئے قدرتی گیس کی ترسیل روک دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں