ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی عورت ہلاک

اسرائیلی فوجیوں  کی  مقبوضہ  دریائے اُردن کے  مغربی کنارے  پر  فائرنگ کے نتیجے میں ایک عورت  جان بحق ہو گئی۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی خاتون جاں بحق ہو گئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق”31 سالہ غفران ویریسان اس وقت شہید ہو گئی  جب ہیبرون کے شمال میں العروب پناہ گزین کیمپ کے قریب قابض فوجیوں کی طرف سے گولی چلائی گئی۔”

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوان خاتون نے "چاقو سے  وار کرنے کی کوشش کی تھی”۔

دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے طبی ٹیموں کو تقریباً 20 منٹ تک زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے سے روکا  گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں