ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کےلیے فوجی امداد،امریکی صدر نے منظوری دے دی

امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو جدید ترین میزائل نظام  فراہم کرنے کے لیے 700 ملین ڈالر کے عسکری امدادی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

 بائیڈن  نے اپنے  تحریری بیان میں کہا کہ روس کے خلاف یوکرین بہادری سے لڑ رہا ہے لہذا ہم اس کی فوج کی مدد کرنے کےلیے ایک عسکری امدادی پیکیج  کا اعلان کر رہے ہیں۔

امریکی کانگریس کے منظور شدہ یہ پیکیج روس کے خلاف یوکرین کی فوجی صلاحیتوں کو مضبوط بنناے میں مدد کرے گا جس میں  جدید ترین راکٹ نظام بھی شامل ہے۔

اس دوران  امریکی امور دفاع  کے دفاعی پالیسیوں کے مشیر کولن کاہال نے کہا ہے کہ  یوکرینی فوج  اس امدادی پیکین کا استعمال  روسی علاقوں پر داغنے کے بجائے صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہی کرے گی ۔ 

 اس امدادی پیکیج میں  میزائل نظام کے علاوہ ،5 عدد  توپ شکن ریڈار،1000 ٹینک شکن میزائل،دیگر اسلحہ اور 15 ہزار 15 ملی میٹر قطر کی حامل توپیں شامل ہونگی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں