اے آر وائی نیوز سے وابستہ صحافی حسن ایوب خان نے خبر دی ہے کہ چودھری شجاعت نے نیا فارمولا بنایا ہے جس کے تحت وہ پنجاب حکومت کو غیر مستحکم نہیں کرینگے۔ اور پرویز الٰہی بطور سپیکر برقرار رہیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنی خبر میں انہوں نے لکھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو مسلم لیگ ق اور پرویز الہیٰ کے لوگوں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور کارروائیوں سے روک دیا گیا ہے۔
پنجاب میں بھی چوہدری شجاعت نے فارمولا بنا دیا جسکے مطابق چوہدری پرویز الہی پنجاب حکومت کو غیر مستحکم نہیں کرینگے۔
چوہدری پرویز الہی بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی ہی برقرار رہینگے
حمزہ شہباز کو مسلم لیگ ق اور پرویز الہی کے لوگوں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور کاروائیوں سے روک دیا گیا— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) June 6, 2022
مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الٰہی نے اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم اپنا ذریعہ چیک کریں اور جعلی خبریں پھیلانا بند کریں۔ میں نے سوچا تھا کہ اے آر وائی نیوز اپنے نیٹ ورک پر جعلی خبروں کی اجازت نہیں دے گا۔
اس ٹویٹ کے ردعمل میں حسن ایوب خان نے چودھری مونس الٰہی کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ کے حکم سے میری خبر درست ہے اور آپ کی تردید جعلی ہے۔ چلیں پھر لائیں حمزہ شہباز کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں بھی منتظر ہوں آپ لوگ کب یہ تحریک عدم اعتماد لاتے ہیں۔
پنجاب میں بھی چوہدری شجاعت نے فارمولا بنا دیا جسکے مطابق چوہدری پرویز الہی پنجاب حکومت کو غیر مستحکم نہیں کرینگے۔
چوہدری پرویز الہی بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی ہی برقرار رہینگے
حمزہ شہباز کو مسلم لیگ ق اور پرویز الہی کے لوگوں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور کاروائیوں سے روک دیا گیا— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) June 6, 2022
حسن ایوب خان نے چودھری مونس الٰہی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ جنرل مزمل کی باتوں میں آ کر پہلے ہی آپ نے اپنے خاندان کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔