ترکی نے نائجیریا کے صوبے اونبو میں ایک گرجا گھر پر ہونے والے حملے کہ جس دوران 50 سے زائد شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے کی مذمت کی ہے۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کلیسا پر میں معصوم انسانوں کی ہلاکتوں کی اطلاع ہمارے لیے دلی افسوس کا باعث بنی ہے۔ ہم اس مذموم حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہلاک شدگان کے لواحقین ، دوست نائجیرین عوام اور حکومت سے دلی طور پر تعزیر کرتے ہیں۔