ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ سنانے سے روکا جائے، پی ٹی آئی نے استدعا کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے سے روکنے کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن ہمارا مقدمہ روزانہ کی بنیاد پر چلا رہا ہے جبکہ دوسری جماعتوں کے کیسوں میں ایسا نہیں ہے۔

تحریک انصاف کے وکیل کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے کہنا تھا کہ سکروٹنی کا پراسیس 2018ء میں اکٹھے شروع ہوا لیکن صرف پی ٹی آئی کا کیس آگے بڑھ رہا ہے، دوسری جماعتوں کی سکروٹنی کمیٹی بھی ابھی تک نہیں بنی۔

وکیل انور منصور کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے ساتھ جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے اور ہماری دستاویزات اٹھا کر پوری دنیا کو دے دی گئیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن جلدی فیصلہ کر دے گا لہٰذا اسے جلد فیصلہ سنانے سے روکا جائے۔ عدالت نے متفرق درخواست پر جمعرات کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں