ترکی کی قومی فٹ بال ٹیم نے یو ای ایف اے نیشنز سی لیگ کے دوسرے گروپ میچ میں لتھوانیا کو اس کے ہوم گراونڈ میں صفر کے مقابلے میں 6 گولوں سے شکست دے دی ۔
میچ کے سٹارز دو ۔ دو گول کرنے والے دوعو کان سینیک اور سردار درسن تھے۔
میچ کے دوسرے منٹ میں ہی ترکی نے ایک ۔ صفر کی برتری حاصل کر لی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک ترک ٹیم نے تین گول کیے ، دوسرے ہاف میں بھی ترک ٹیم کا پلہ بھاری رہا اور اس نے مزید تین گول کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6 ۔ صفر کے اسکور سے میچ اپنے نام کر لیا۔
ترک ٹیم 6 پوائنٹس کےساتھ اپنے گروپ میں لیڈر ہے۔
چاند ۔ستارے والی ٹیم 11 جون کو لگسمبرگ کے مد مقابل آئے گی۔