یوکیرین کے دوسرے بڑے شہر خرکیف پر رات گئے میزائل حملے میں ایک شاپنگ سنٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
روسی فوج کے حملے میں "ووستورگ” نامی ایک شاپنگ مال جزوی طور پر منہدم ہو گیا۔ یہ شہر جنگی محاذ سے تقریباً تیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
شاپنگ سینٹر کی منیجر سویتلانا گیولینا نے بتایا کہ روسی افواج نے شاپنگ سینٹر کو براہ راست میزائلوں سے نشانہ بنایا، اور حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گیولینا نے بتایا کہ” عمارت کے ایک بڑے حصے کو نقصان پہنچا ہے اور خوردنی اشیا فروخت ہونے والا مقام بھی متاثر ہوا ہے۔ دشمن کے باوجود، ہم پیر تک مارکیٹ کا حصہ کھولنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔”
اطلاع کے مطابق رات کے وقت دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے والے شہر پر کل شام سے ابتک تین بار میزائل حملے کیے گئے۔