عالمی بینک نے یوکرین کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی اضافی مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔
عالمی بینک کے مطابق، اس امداد سے کییف حکومت سرکاری ملازمین اور سماجی رضا کاروں کو اجرت ادا کر سکتی ہے البتہ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ امدادی رقم ہے یا اسے قرضے کے طور پر ادا کیا جا رہا ہے۔
عالمی بینک نے بتایا ہےکہ ڈیڑھ ارب ڈالر کے ساتھ یوکرین کے لیے امدادی پیکج چار ارب ڈالر ہوگیا ہے۔
دوسری جانب یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملوں کے بعد ان کی حکومت کو کام جاری رکھنے کے لیے ماہانہ سات ارب ڈالر کی امداد کی ضرورت ہے۔