ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کورونا سے بچنے کیلئے سماجی فاصلہ یقینی بنا ئیں، وزیر صحت

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ہوگا، ماسک کا استعمال کریں ، سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق سرکاری دفاتر کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی طرف سے جاری رہنما اصولوں پر عمل کیا جائے، جن میں مکمل ویکسینیشن ، ماسک پہننا اور ہاتھوں کو بار بار دھونا شامل ہیں۔

دفتر سمیت ہرجگہ بیٹھنے کے دوران سماجی فاصلہ رکھاجائے، نمازوں سمیت تمام عبادات کے دوران بھی سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔ دفاتر کے داخلی راستوں اور واش رومزمیں ہینڈ سینیٹائیزر موجود ہونا چاہیے، ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے۔تمام دفاتر اور عمارتوں کے داخلی راستوں پر ٹمپریچر اور ویکسینیشن کو چیک کیا جائے، کوویڈ کی علامات رکھنے والوں کو دفاتر اور عمارتوں میں داخل نہ ہونے دیاجائے۔

نزلہ ، زکام ،چھینکوں اور سانس لینے میں مشکل کی صورت میں افراد کا کوویڈ کا پی سی آر یا اینٹی جن ٹیسٹ کروایا جائے، ویکیسین یا بوسٹر شاٹ لگوانے کو یقینی بنایا جائے، عمارتوں اور دفاتر میں آنے والوں کو ویکسین لگی ہونی چاہیے اور ان میں کوویڈ کی علامات نہ ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں