English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں مسلمان دکاندار نے انسان دوستی کی مثال قائم کردی

القمر

نئی دہلی: بھارت میں مسلمان ہندو انتہاپسندوں کی نفرت کے باوجود انسانیت اوررواداری کی مثال قائم کررہے ہیں۔

بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ایک مسلمان رضوان کی دکان پرکام کرنے والے رام دیو ساہ کا انتقال ہوگیا۔

محمد رضوان اوران کے خاندان نے 25 سال سے اپنی دکان میں ملازمت کرنے والے رام دیو کو گھر کا فرد سمجھتے ہوئے ان کی آخری رسومات ان کے گھر والوں کے ساتھ مل کرادا کیں۔

محمد رضوان نے اپنے ہندو ملازم کی فیملی کی مالی امداد بھی کی اورمستقبل میں بھی ان کو تعاون کا یقین دلایا۔

محمد رضوان کی رام دیو کی میت کو آخری رسومات کے لئے لے جاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے مسلمان خاندان کی انسانیت اورہمدردی کے جذبے کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے