English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی مجرمانہ غفلت لوڈشیڈنگ کے عذاب کی وجہ ہے، وزیر اعظم

القمر

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی مجرمانہ غفلت کے باعث عوام لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں۔ پاور ڈویژن نے کابینہ کو ملک میں حالیہ لوڈ شیڈنگ کی صورتحال پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے 3963 میگاواٹ کے منصوبے جن کو 2020-21 میں مکمل ہونا تھا، تعطل کا شکار ہوئے۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی عدم تکمیل کی وجہ سے عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامنا کرنا پڑا

۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک پاور ( (1320میگاواٹ، پنجاب تھرمل IPP(1236)، کروٹ ہائیڈرو پاور منصوبہ (720) انرجی لمیٹڈ (330) اور تھل نووا پاور تھر (330) میگاواٹ بجلی کے وہ منصوبے ہیں جن پر مجرمانہ سست روی دکھائی گئی۔ ہم ان منصوبوں کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل پر فوری عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے