اسلام آباد : وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں موسم سرما کے لئے گیس دستیاب نہیں۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم گیس تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں تاہم ابھی خاطرخواہ کامیابی نہیں ہوئی، ایل این جی ٹرمینلز موجود ہیں لیکن گیس خریدی ہی نہیں گئی کیوں کہ دو سال پہلے چار ڈالر پر گیس مل رہی تھی جو اب چالیس ڈالرز پر پہنچ چکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں میں ایک سو ستر ارب روپے کی ایل این جی خرید کر گھریلو صارفین کو فراہم کی گئی، ہم مختلف ملکوں سے گیس کے حصول کے لئے معاہدے کرنے کی کوشش کررہے ہیں امید کی جاتی ہے کہ جلد کامیابی ہوگی تاہم ابھی کوئی واضح کامیابی نہیں ملی ۔
