نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دیدی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافےکی منظوری دی گئی۔
اعلامیے مں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیتھی، اتھارٹی نے 27 جون 2022 کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) پر عوامی سماعت کی تھی۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے چارج کیا گیا تھا جبکہ مئی کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹاپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے ہے جو جولائی میں زیادہ چارج ہو گا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایف سی اے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین کے علاوہ ڈسکوزکے تمام صارفین پر ہو گا۔
منبع: جیو نیوز
The post بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کا اضافہ appeared first on شفقنا اردو نیوز.