یورپی یونین نے چین سے، روس۔یوکرین جنگ میں، زیادہ تعمیری کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے انڈونیشیا میں منعقدہ ‘جی۔20’ وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات کے بارے جاری کردہ بیان میں بوریل نے کہا ہے کہ ہم نے وزیر خارجہ یی کے ساتھ یورپی یونین۔ چین تعلقات پر بات چیت کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں نے یی سے اپیل کی ہے کہ چین، روس کی یوکرین کے خلاف شروع کردہ، جنگ پر غور کے معاملے میں زیادہ تعمیری کردار ادا کرے اور، روسی حملوں کی وجوہات و گلوبل اقتصادیات کے حوالے سے خطرناک نتائج کے بارے میں، غلط معلومات پھیلانا بند کرے۔