اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کر کے عید الضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔
ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے عید الضحیٰ کی مناسبت سے صدر ایردوان کو ٹیلی فون کیا۔
مذاکرات میں ترکی۔اسرائیل تعلقات اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر صدر ایردوان نے بھی "عید الضحیٰ کے دونوں ممالک، علاقے اور پوری دنیا کے لئے وسیلہ امن و سلامتی بننے کی” تمنّا ظاہر کی ہے۔
دونوں سربراہان نے دو طرفہ حساسیت کی بنیاد پر، مثبت ایجنڈے اور ٹھوس اقدامات کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔