پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کی تیاری کا الزام عائد کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویب سائٹ کی خبر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ ’پتن‘ کی اس رپورٹ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ شرمناک حد تک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کی طرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کیوں کی۔
سابق وزیراعظم نے لکھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے پاکستان میں دھاندلی کے 163 طریقوں میں سے 130 سے چھٹکارا پایا جا سکتا تھا۔
پتن کی اس رپورٹ نےایک مرتبہ پھرثابت کردیاکہ شرمناک حدتک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کیطرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے EVMs کی مخالفت کیوں کی۔ان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کےذریعے پاکستان میں دھاندلی کے163 طریقوں میں سے 130 سےچھٹکارا پایا جاسکتاتھاhttps://t.co/wrw4rCwWzt
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 8, 2022
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا مجھے ڈر ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں، جنہوں نے برسوں کی ریاضت سے دھاندلی کے فن میں کمال تک مہارت حاصل کی، آزادانہ و منصفانہ انتخابات چاہتی ہیں نہ ہی ہماری مقتدرہ اسٹیبلشمنٹ۔
مجھے ڈر ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں، جنہوں نے برسوں کی ریاضت سے دھاندلی کے فن میں اوجِ کمال تک مہارت حاصل کی ہے، آزادانہ و منصفانہ انتخابات چاہتی ہیں نہ ہی ہماری مقتدرہ (اسٹیبلشمنٹ)۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 8, 2022