ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغرب، ہمیں میدانِ جنگ میں شکست دینا چاہتا ہے تو تجربہ کر کے دیکھ لے: پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ "مغرب ہمیں میدانِ جنگ میں شکست دینا چاہتا ہے تو چھوڑیں انہیں تجربہ کر کے دیکھ لینے دیں”۔

صدر پوتن نے ماسکو صدارتی پیلس کریملن میں روس پارلیمنٹ کی زیریں شاخ دوما  میں سیاسی پارٹیوں کے نمائندہ گروپوں کے سربراہان ا ور ترجمانوں کے ساتھ ملاقات کی۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ 24 فروری کو یوکرین جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک مغربی ممالک ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں لیکن دوسری طرف دنیا میں ہماری حمایت کرنے والوں کی  بھی کمی نہیں ہے۔ امریکہ میں، یورپ میں حتّیٰ کہ دیگر برّاعظموں میں بھی ہمارے بہت سے حمایتی موجود ہیں۔

مغرب کی  روس کے خلاف پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا ہے کہ ” روس کے خلاف کئے گئے غیر قانونی فیصلے ہمارے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ لیکن روس کے خلاف شروع کیا گیا اقتصادی   خوف خود شروع کرنے والوں کے لئے محفوظ راستہ نہیں ہے۔ ان کا مقصد ہمارے معاشرے میں نفاق ، افراتفری اور مایوسی پیدا کرنا تھا لیکن اس معاملے میں بھی ان کے اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں۔ اس پہلو سے انہیں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا اور مجھے امید ہے کہ ہو گا بھی نہیں”۔

پوتن نے کہا ہے کہ ہمیں خبریں مِل  رہی ہیں کہ مغربی ممالک میدان جنگ میں روس کو دہچکہ لگانے کے لئے موقعے کی تلاش میں ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ انہیں جو کہتے ہیں کہنے دیں۔ مغرب ہمارے ساتھ آخری یوکرینی تک جنگ لڑنا چاہتا ہے تو یہ یوکرینیوں کے لئے ایک المیہ ہو گا”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں