صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ مجھے جاپان کے سابقہ وزیر اعظم شنزو آبے کے ایک مسلح حملے کے نتیجے میں جان بحق ہونے پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔
جناب ایردوان نے شنزو آبے کے قتل کے حوالے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جاپان کے سابقہ وزیر اعظم معزز دوست شنزو آبے کے قاتلانہ حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے نے مجھے شدید افسوس دلایا ہے۔ میں اس مذموم حملے کے مرتکب ظالمین کی شدید مذمت کرتا ہوں ، دوست آبے کے اہل خانہ، ان کے پرستاروں ، جاپانی عوام اور حکومت سے اظہار ِ تعزیت کرتا ہوں۔