جاپان کے سابقہ وزیر اعظم آبے شینزو، نارا میں ایک تقریب کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔
جاپان سرکاری ٹیلی ویژن NHK کے مطابق آبے’ نارا’ میں لبرل ڈیمو کریٹ پارٹی کی انتخابی مہم کے لئے کھُلی ہوا میں منعقدہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔
گولی آبے شینزو کے سینے میں لگی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ 2012 سے 2020 پر محیط وزارت اعظمیٰ دور کے ساتھ آبے شینزو ملکی تاریخ میں طویل ترین عرصے تک اقتدار میں رہنے والے وزیر اعظم ہیں۔
وہ 2 سال قبل صحت کے مسائل کی وجہ سے عہدے سے دستبردار ہو گئے تھے۔