صدر رجب طیب ایردوان نے عید الضحیٰ کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر تہنیتی پیغام شیئر کیا ہے۔
جناب ایردوان نے اپنی ٹویٹ میں امت مسلم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "میں ترک قوم اور عالم اسلام کو عید ِ قربان کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ،ا ن مقدس ایام کے ہم سب کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہونے ، ہماری قربانیوں کے نجات کا وسیلہ ثابت ہونے کا اپنے رب سے دعا گو ہوں ۔
دوسری جانب ترک صدر نے ضلع حقاری کی فرنٹ لائن پر تعینات جنڈارمیری قوتوں کو بھی عید کی مبارکباد پیش کی۔
وزیر داخلہ سلیمان سوئلو ،جو کہ ترک سرحدوں پر ترک جوانوں کے ہمراہ عیدمنا رہے ہیں نے ، صدر ایردوان سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے عید ملن کی۔
صدر نے ترک فوجیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "آپ لوگ واقعی ان تمام دہشت گردوں کے خلاف ہر قسم کے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے، خاص طور پر ہمارے شہداء کے بعد اس وطن کی حفاظت کر رہے ہیں۔ اللہ آپ سے راضی ہو، میرا رب ہمارے شہداء کو جنگ ِ فردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔آپ کو میری طرف سے، میرے خاندان اور میری قوم کی طرف سےعید الاضحی کی مبارکباد ہ، میں آپ تمام جیالوں کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں۔ خدا ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔”