ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی مادرِ ملت کی 55 ویں برسی

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 55 ویں برسی آج نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق  بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی ہمشیرہ  مادر ملت محترمہ فاطمہ علی جناحکی 55   ویں برسی آج نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر   ملک بھر میں مسلم لیگ و دیگر سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام قرآن خوانی کی محفلین اور مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے  انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم مادر ملت کو سلام خلوس پیش کرتی ہے، قائداعظم محمد علی جناح کے لیے ان کی بھرپور حمایت تحریک پاکستان کے کی کامیابی کا وسیلہ ثابت ہوئی اور سیاسی میدان  میں ان کا قائدانہ کردار پاکستانی خواتین کی رہنمائی کرتا ہے۔

 وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ مادر ملت کی قیام پاکستان، بانی پاکستان اور تعمیر پاکستان کے لیے عظیم خدمات پر انہیں پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے، محترمہ فاطمہ جناح، قائداعظم محمد علی جناح کی بہن ہی نہیں، بلکہ ان کی فکری وراثت کی بھی امین تھیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فاطمہ جناح نے خواتین کو تحریک پاکستان میں متحرک و منظم کرنے اور سیاسی جوجہد میں مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کا حوصلہ، ہمت اور رہنمائی فرمائی، قوم مادر ملت کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں