جاپان کے سابق وزیر اعظم ایبے شنزو کو بندوق سے فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے یاماگامی ٹیٹسویا، اس سے قبل بم بنانے کی کوشش بھی کر چکے ہیں۔
کیوڈو نیوز کی خبر کے مطابق ، حملے کی تحقیقات کرنے والے تفتیش کاروں نے بتایا کہ یاماگامی نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے "متعدد ہتھیار” تیار کیے تھے۔
تفتیش کاروں میں سے ایک، نے کہا ہے کہ یاماگامی نے اس سے قبل بم بنانے کی بھی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور پہلے ایک مذہبی گروپ کے رہنما پر حملہ کرنا چاہتا تھالیکن بعد میں اپنا ارادہ تبدیل کرتے ہوئے اس نے سابق وزیراعظم ایبے کو نشانہ بنایا۔
ایبے کو 8 جولائی کو لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران نارا شہر میں عوام سے خطاب کے دوران گولی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
سابق وزیراعظم ایبےکو حملے کے فوراًبعد شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تھالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔