برطانوی دارالحکومت لندن میں منعقدہ سیزن کے تیسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن میں مینز سنگلز میں نوواک جوکووچ نےنک کرگیوس کو 3-1 سے شکست دیتے ہوئے کپ اپنے نام کر لیا۔
آخری چار ومبلڈن جیتنے والے جوکووچ نے ٹورنامنٹ میں 7ویں بار ٹرافی ک جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
سربیائی کھلاڑی نے اپنی 21ویں گرینڈ سلام چیمپئن شپ جیتتے ہوئے سوئس مایہ نام کھلاڑی راجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے مردوں کے سنگلز میں 20 ٹائٹل اپنے نام کیے تھے، اور یہ اس میدان میں سرفہرست ہسپانوی رافیل نیدال کے ریکارڈ کے ایک قدم قریب آگئے ہیں جو کہ 22 بار یہ اعزا ز حاصل کر چکے ہیں۔
نوواک دوکووچ کو 2 ملین اسڑلنگ کا نقد انعام بھی دیا گیا ہے۔