ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مقدس ایام میں بھی 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے  مقبوضہ  کشمیر  کے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی لی ،  داخلی و خارجی راستوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ  نیٹ سروس معطل کردی گئیں۔

اسی دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید ہوگئے۔ نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے پولیس  نے اپنی تحویل میں  لے لیا۔

شہید نوجوانوں کے والدین اپنے  بچوں کے جنازے وصول کرنے   کی  کوششوں میں  دھکے کھا رہے ہیں۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہید نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ دیگر اسلامی ممالک کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور ان دنوں میں بھی قابض بھارتی فوج اپنی ریاستی دہشت گردی سے باز نہ آئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں