English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان پنجاب ضمنی انتخابات کے بعد بڑا سرپرائز دیں گے، پی ٹی آئی

القمر

سب بک چکے ہیں، امپورٹڈ حکومت کسی بھی حد تک جاسکتی ہے، مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف

پاکستان سری لنکا کی صورت اختیار کرچکا، صرف عمران خان ہی بچاسکتا ہے، صدر ایوب کے پوتے کے انکشافات

اسلام آباد(شفقنا نیوز):ضمنی انتخابات ہورہے ہیں یا پھر پنجاب میں سیاسی بقا کی جنگ لڑی جارہی ہے، ایک طرف مسلم لیگ ن نے مختلف نظریات کے لوگوں، جماعتوں اور دھڑوں کے ساتھ مفاہمت و مصالحت کررکھی ہے تو دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب میں بڑے جلسے کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ بھی کردیا ہے اور سب کی نظریں 17جولائی کے ضمنی انتخاب پر ہیں۔ اس حوالے سے جب ”شفقنا نیوز“ نے سابق صدر پاکستان ایوب خان کے پوتے، گوہر ایوب کے صاحبزادے، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے ساتھ خصوصی گفتگو کی تو گویا ہوئے ہم مضبوط وکٹ پر کھیل رہے ہیں اور ہمیں کوئی ڈر نہیں ہے۔

جب ان سے استفسار کیاگیا کہ آپ کی جماعت مسلسل الیکشن کمیشن آف پاکستان، موجودہ حکومت کو امپورٹڈ حکومت کہہ کر اسے امریکہ کی غلام حکومت اور مقتدر اداروں پر تنقید کررہے ہیں تو ایسے میں کیا الیکشن کا عین وقت پر بائیکاٹ کردینگے؟ یا پھر الیکشن ہارنے کے بعد دھاندلی کے بیانیہ کو مضبوط کرنے کیلئے ابھی سے الیکشن کمیشن میں پٹیشنز دائر کرنا شروع کررہے ہیں؟ جس پر جواباً بولے عمران خان ضمنی انتخابات میں بھی سرپرائز دے گا اور انتخابات کے بعد اس سے بھی بڑا سراپرائز ہوگا انتظار صاحب! تھوڑا سا انتظار کرلیجیے ہمیں مذکورہ بالا کسی پر اعتماد نہیں ہمیں صرف اللہ پر اور عوام پر اعتماد ہے جو ہمارے جلسوں میں جوق درجوق آرہے ہیں اور الیکشن کا موڈ بتارہے ہیں۔

جب ان سے شفقنا نے سوال کیا کہ پاکستان میں جلسوں اور انتخابات کی ’سائنس‘ ہی الگ ہے کیسے آپ تصور کررہے ہیں کہ پی ٹی آئی جیتے گی؟ جبکہ ساتھ ہی آپ دھاندلی کے الزامات ابھی سے لگارہے ہیں؟ تو بولے میں چھ الیکشن لڑچکاہوں، زمینی حقائق دیکھنا بہت ضروری ہیں، آج عوام کو ہم بسوں میں بھر کر جلسوں کیلئے نہیں لارہے بلکہ عمران خان کی ایک کال پر لوگ خصوصاً نوجوان طبقہ جوق درجوق آرہاہے اور وہ سمجھتا ہے اور بالکل درست سمجھتا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو ناجائز طریقے سے ہٹایاگیا، اسی وجہ سے وفاق و پنجاب کی مسلط کردہ حکومت کے اوسان خطا ہوگئے ہیں ایک کے بعد ایک وزیر مستعفی ہوکر الیکشن مہم میں جارہاہے ان کی ہوائیاں اڑ چکی ہیں یہ حواس باختہ ہوچکے ہیں ایک طرف سرکاری مشینری استعمال کررہے ہیں، ڈی پی او جھنگ پبلک سرونٹ کی بجائے ن لیگ کا ملازم بنا ہوا ہے۔

کمشنر راجن پور بھی ایسے ہی ن لیگی امیدوار کی معاونت کررہے ہیں، ملتان میں بجلی کے کھمبے اور دیگر ترقیاتی سامان پھنکوایا جارہاہے تو شیخوپورہ پی پی 140 میں ایک یونین کونسل پر 2239ووٹوں کو 5 ہزار سے زائد ووٹوں میں تبدیل کردیاگیاہے یہ ان کی دھاندلی کے ثبوت ہیں کوئی خدشات نہیں اور دوسری بات عمران خان جو بات کررہے ہیں وہ عوام کی بات کررہے ہیں وہ اشرافیہ سے نجات کی بات کررہے ہیں یہ صرف ضمنی انتخابات کی مہم نہیں بلکہ عوامی بیداری کی مہم ہے، عوامی جذبہ ہے جو ابھر چکاہے اب ن لیگ اور اس کے اوچھے ہتھکنڈوں سے الیکشن چرانے کی روایت ماضی کا حصہ بن چکی ہے، بچہ بچہ جانتا ہے امریکہ نے پاکستان میں مداخلت کی، امریکن ایمبیسڈر کو وزارت خارجہ میں طلب کیاگیا تھا کیا بے بنیاد الزام پر اسے بلایاگیا تھا؟نہیں بلکہ ٹھوس شواہد، سائفر کے سبب اسے وارننگ دی گئی تھی کہ ان کا ملک پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہاہے اور انہیں سمجھایا تھا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اسکے ساتھ باعزت طریقے سے بات کریں۔

ایک اور سوال پر عمر ایوب نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی صورتحال سری لنکا جیسی بن چکی ہے، گزشتہ روز صدر پاکشے اور ان کا بھائی جو وزیرخزانہ تھا بیرون ملک ائرپورٹ کے ذریعے فرار ہونا چاہتے تھے جنہیں امیگریشن حکام نے روک لیا تو اب وہ فیری سروس کے ذریعے راہ ڈھونڈ رہے ہیں پاکستان کی صورتحال بھی ویسی ہی بن چکی ہے، ڈیزل، پٹرول، اشیائے خورونوش عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکیں، لوڈشیڈنگ کا جن ایسا بے قابوہوا کہ ان کے دعوؤں کے باوجود سنبھل نہیں پارہا اور اس صورتحال کو صرف ایک شخص ایک لیڈر کنٹرول کئے ہوئے ہے اور اس کا نام عمران خان ہے۔

"شفقنا نیوز ” نے ان سے جب استفسار کیا کہ آپ خود تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان مشکل صورتحال میں ہے تو کیوں پاکستان کو آپ صرف سیاست کی خاطر اس جانب لے جانا چاہتے ہیں؟ اس کا حل کیا ہے؟ جس پر عمر ایوب نے جواب دیا یہ صورتحال ہم نے نہیں بنائی بلکہ ہم اس صورتحال کے سامنے بند باندھنے کھڑے ہیں اور اس کا صرف ایک حل ہے کہ صاف، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرائے جائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا اور سب کچھ نارمل ہوجائیگا۔

جب ان سے ایک اور سوال کیا گیا کہ تحریک انصاف اگر ضمنی انتخابات جیت گئی تو کیا حکمت عملی اختیار کرے گی کیا پھر بھی فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ کرینگے جب دو صوبوں میں آپ کی حکومت واپس آجائیگی یا پھر مدت پوری کرینگے اور اگر آپ کی امنگوں کے مطابق الیکشن رزلٹ اس کے برعکس ن لیگ کے حق میں آگیا تو اس صورت میں کیا حکمت عملی اپنائینگے کیا پھر 2014ء کی طرح دھرنا اور دھاندلی کا بیانیہ اٹھالیں گے؟عمر ایوب بولے الیکشن ہم کلین سویپ کرینگے، شفاف انتخابات کے نتیجے میں ایک سیٹ بھی ن لیگ کو نہیں ملے گی البتہ ن لیگ کے ڈی این اے میں دھاندلی کرنا اور ایسے حربے کرنا شامل ہے آپ دیکھتے جائیے ہم سرپرائز دینگے جہاں تک ہارنے کا خدشہ ہے تو اس کا فیصلہ بھی نتائج آنے کے بعد کرینگے۔کچھ وقت رہ گیاہے آپ بھی انتظار کیجیے۔

انتظار حسین

The post عمران خان پنجاب ضمنی انتخابات کے بعد بڑا سرپرائز دیں گے، پی ٹی آئی appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے