ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حقوق انسانی کی 6 فلسطینی تنظیموں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے پر اسراٗئیل کے خلاف رد عمل

بھاری تعداد میں یورپی ممالک نے اسرائیل    کیجانب سے گزشتہ برس  فلسطین میں سر گرم عمل  حقوق انسانی کی 6 تنظیموں  کو  شامل کیے  جانے کے فیصلے  پر رد عمل کا مظاہرہ  کیا ہے۔

بیلجیئم، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، ہالینڈ، اسپین اور سویڈن کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کا الزام بڑی سنجیدگی اور احتیاط کے ساتھ لگایا جانا چاہیے، اور اسرائیل نے  دہشت گرد تنظیموں کے طور پر تسلیم کردہ سول تنظیموں  کے حوالے سے  کوئی اہم معلومات فراہم نہیں کیں۔”

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اگر اسرائیل دہشت گردی کے الزامات سے متعلق  دستاویزات پیش کرتا ہے تو ہم مناسب کارروائی کریں گے” اور "اگر کوئی دستاویز پیش نہ کی گئیں تو وہ ان تنظیموں کی حمایت جاری رکھیں گے” خطے میں دو ریاستی حل کے حصول کے لیے  ایک آزاد اور مضبوط سول سوسائٹی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

23 اکتوبر 2021 کو اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا تھاکہ اس نے 6 فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہے، اور  دعویٰ کیا تھا  کہ ان کا فلسطینی عوامی نجات محاذ سے تعلق ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں