English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان مغربی بلقان میں بڑا  تعمیری کردار  ادا کررہے ہیں:صدر سیفیق  دیزفیروویچ

القمر

بوسنیا ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے صدر سیفیق  دیزفیروویچ   نے کہا کہ ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان مغربی بلقان میں بڑا  تعمیری کردار  ادا کررہے ہیں۔

سیفیق  دیزفیروویچ   نے ان خیالات کا اظہار  اپنے سرکاری   دورہ برطانیہ کے دوران کیا۔

انہوں نے سریبرینسٹا میں نسل کشی کی 27 ویں برسی کے دائرہ کار  میں  لندن میں منعقدہ "ریمبرنگ سریبرینیکا” کے پروگرام میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ ایک ایسا ملک ہے جہاں  نسل کشی کی برسی ریاستی سطح پرمنائی جاتی ہے اور  یادگاری پروگرام منعقد کرتے ہیں اور اسے اسکولوں میں (نسل کشی) کے بارے میں   لیکچیر   دیے جاتے ہیں، جس سے پوری دنیا کو سریبرینیکا میں نسل کشی ہوئی نے سے متعلق آگاہی حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی ہمیشہ  ہی سے بوسنیا  ہرزیگوینا کا دوست  اور برادر ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان مغربی بلقان میں بڑا  تعمیری کردار  ادا کررہے ہیں ۔ وہ بوسنیا اور ہرزیگووینا کے یورپی یونین (EU) اور نیٹو کی رکنیت کے عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کی  حمایت ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

 

انہوں نے کہا  کہ برطانیہ بھی  بوسنیا ہرزیگوینا کا دوست  ملک ہے، برطانیہ ہمیشہ بوسنیا ہرزیگوینا کے اداروں کے پیچھے کھڑا رہا ہے۔ ہم  برطانیہ کی بوسنیا  ہرزیگوینا کی یورپی یونین اور نیٹو کی رکنیت کے راستے میں دی جانے والی حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے