لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے پیکاآرڈیننس 2016کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویزالہی سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این اے)کے رہنماءوں کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی جس میں پرویزالہی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے مطالبات کی مکمل حمایت کی ۔
اس موقع پر پرویزالہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور حواریوں نے پیکا آرڈیننس آزاد سوچ اور آوازوں کو ہمیشہ کےلئے بند کرنے کے لیے متعارف کروایا ۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی نے پیکاآرڈیننس 2016کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیکا آرڈیننس صحافی برادری اور پاکستان کے عوام کے ساتھ حکومت کا امتیازی سلوک ہے ۔