English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا کے مختلف ممالک میں 15 جولائی جمہوریت و قومی اتحاد تقریبات کا اہتمام

القمر

برطانوی شہر لوٹن میں برٹش ٹرکش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام "15 جولائی جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن” کے موقع پر ایک یادگاری پروگرام اور ایک پینل کا انعقاد کیا گیا۔

پینل میں لندن میں ترکی کے سفیر امیت یالچن ، جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے  ریزے سے رکن اسمبلی  اور نیٹو پارلیمانی اسمبلی کے ترک گروپ کے چیئرمین عثمان آشکن باک، سینئر حکام اور بہت سے ترک اور برطانوی مہمانوں نے شرکت کی۔

امیت یالچن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیتو دہشت گرد تنظیم کی  15 جولائی  2016 کی  غدارانہ بغاوت   کی وحشت کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ موجود نہیں ۔

چینی دارالحکومت  بیجنگ میں بھی  15 جولائی   شہدا کی یاد منائی گئی۔

ترک سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی تیار کردہ ویڈیوز دکھائی گئیں۔

سفیر عبدالقادر ایمن اونین نے زور دیا کہ FETO کا بیرون ملک ایک وسیع ڈھانچہ ہے اورہمیں  15 جولائی کی اندرونی کہانی اور غدار دہشت گرد تنظیم کو بیان کرنے کے عمل کو جاری رکھنا چاہیے۔

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن میں "15 جولائی جمہوریت کی فتح” کے عنوان سے ایک پینل کا انعقاد کیا گیا۔

یہ پینل پریٹوریا میں ترک سفارت خانے، ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی  تیکا، ترک معارف فاؤنڈیشن اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے منعقد ہوا۔

پریٹوریا میں ترکی کی سفیر عائشہ قانداش نے کہا کہ فیتو کی خونی بغاوت کی کوشش ایک دہشت گردانہ کارروائی تھی جس کا مقصد براہ راست ترکی کے آئینی اور جمہوری نظام کو تباہ کرنا تھا۔

شمالی مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپجے میں ترک سفارت خانے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، سفیر حسن مہمت  سیکز کیوک نے کہا کہ جس جس ملک میں فیتو کاروائیاں کر رہی ہے یہ  ان ممالک کی سلامتی کے لیے  بھی خطرہ  ہے ،  انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

سوئس  شہر زیورخ میں 15 جولائی جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ زیورخ میں ترک قونصلیٹ جنرل میں منعقدہ تقریب میں سوئٹزرلینڈ میں ترک غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور ترک کمیونٹی کی نامور شخصیات  نے شرکت کی۔

الجزائر میں 15 جولائی کے جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

الجزائر میں ترک سفارتخانے کی جانب سے دارالحکومت الجزائر میں سفارت خانے کی چانسری میں منعقدہ پروگرام میں 15 جولائی کے شہداء کی یاد منائی گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے