نائب صدر فواد اوکتائے نے 15 جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کی کوشش میں شہید ہونے والوں کی مغفرت کے ساتھ ان تمام سابق فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اوکتاے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ عزت کے ساتھ مرنے کی خواہاں کسی قوم کو کون گھٹنے تیکنے پر مجبور کرسکتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر اپنے شہداءکے لیےجنہوں نے اس بغاوت کو ناکام بنایا اور صدر کی قیادت میں قوم کی خواہشات کے مطابق اس بزدلانہ حملے کو روکا کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہوں ۔ میں15 جولائی کی اس بغاوت کو ناکام بنانے پر اپنے بہادر سابق فوجیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ خاتون اول ایمنے ایردوان نے FETÖ کی 15 جولائی کو بغاوت کی کوشش کی 6 ویں برسی اور جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ہر شہریچاہے اس کی عمت سات یا ستر سال ہی کیوں نہ ہو نے ایسی داستان تحریر کی ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 15 جولائی 2016 کو فتح اللہ دہشت گرد تنظیم (FETO) کی بغاوت کی کوشش کی رات ترک قوم نے تاریخی مزاحمت کی اور ایک بار پھر ملک کی آزادی کی شمع روشن کی۔اس دوراناس ناکام بغاوت کے خاتمے کے لیے 150 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ جن میں دارالحکومت انقرہ میں 99، استنبول میں 2 اور موعلا میں بھی پولیس اہلکار شہید ہوئے ۔
