گال میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔
میچ کے تیسرے ہی اوور میں سری لنکا کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور شاہین شاہ آفریدی نے کپتان دمتھ کرنارتنے کی وکٹیں بکھیر دیں۔
اس کے بعد اوشادا فرنینڈو کا ساتھ دینے کوشل مینڈس آئے اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک شکل اختیار کرتی، ایک عرصے کے بعد ٹیم میں واپس آنے والے یاسر شاہ نے کوشل مینڈس کو چلتا کردیا۔
ابھی سری لنکن ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے ہی اوور میں حسن علی نے اوشادا فرنینڈو کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
"A feeling that cannot be described” 🤩
Pakistan’s Test cap No.247 @SalmanAliAgha1 is excited to don the golden star on his chest 🌟🇵🇰
📒: https://t.co/K6nEq5ST2a#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/M1PK94KN7G
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 16, 2022
