ضمنی انتخابات میں ن لیگ، الیکشن کمیشن اور مسٹر ایکس وائے سے مقابلہ ہوگا
جولائی 16, 2022
القمر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہمارا مقابلہ سرکاری مشینری، الیکشن کمیشن اور مسٹر ایکس، وائے سے ہوگا۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لکھا کہ اتوار کے روز جب پنجاب میں میری ٹیم ضمنی انتخابی معرکے میں بیک وقت مسلم لیگ نواز، ریاستی مشینری، متعصب الیکشن کمیشن، مسٹر X اور مسٹر Y کے خلاف برسرِپیکار ہوگی تو اس کیلئے یہ ایک پیغام ہے (جسے نگاہوں کے سامنے رکھنا ہوگا) #بلا_چلاؤ_ملک_بچاؤ
عمران خان نے سابق امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کا قول ٹوئٹ کرایا۔