وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبدالہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
دفتر ِ خارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق چاوش اولو اور عبدالہیان کی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی، جس میں اعلی سطحی دورے کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے 27 جون کو ترکی کا دورہ کیا تھا۔
