English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حماس کے راکٹ ساز کارخانے کو تباہ کر دیا

القمر

بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے جنوب مغربی  علاقے میں حماس  کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں  کہا گیا ہے کہ لڑاکا طیارو ں نے  تہہ خانوں میں موجودہ   راکٹ  ساز کارخانے کو  ہدف بنایا ہے۔

بتایا گیا کہ یہ حملہ رات کے وقت غزہ سے اسرائیل کی جانب داغے گئے  راکٹوں کے جواب میں کیا گیا، اور نشانہ بنایا گیا مقام غزہ میں راکٹوں کی تیاری کرنے والے مقامات میں سے  سب سے بڑا تھا۔

حملے کے  بعد علاقے میں  شدید  دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات ہیں تو  ہلاکتوں یا پھر زخمی ہونے  کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے اس سے قبل  اعلان کیا تھا کہ غزہ سے جنوبی شہر عسقلان پر داغے گئے 2 راکٹوں میں سے ایک کو آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم نے تباہ کر دیا  ہے اور دوسرا عسقلان کے جوار میں  ایک  کھلے  علاقے میں گرا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے