یوگنڈا کے بسوگا علاقے میں نایاب زمینی عناصر دریافت ہوئے ہیں جن کی تخمینہ قیمت 370 بلین ڈالر ہے۔
دارالحکومت کمپالا میں منعقدہ کان کنی کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا کہ ملک میں ایٹریئم، گیلیم اور سکینڈیم جیسے نایاب زمینی عناصر دریافت ہوئے ہیں۔
مختلف ممالک سے کان کنی اور معاون صنعتوں میں ممکنہ سرمایہ کاروں کو اکٹھا کی جانے والی کانفرس میں عوام کو بتایا گیا ہے کہ ان ذخائر کی مقدار 300 ملین ٹن ہے۔
توانائی اور معدنی ترقی کی وزیر روتھ نانکبیروا نے ایک بیان میں کہا کہ چین نایاب زمینی عناصر کی پیداوار میں عالمی منڈی پر حاوی ہے۔”یہ دریافت یوگنڈا کو صنعتی ملک بننے اور ہمیں ایک اہم بین الاقوامی میدان میں ایک کلیدی حیثیت دلائے گی۔”
نانکبیروا نے بتایا کہ ہم یوگنڈا کی کانوں میں مستقل بنیادوں پر تلاش اور ان کو بروئے کار لانے کو یقینی بنائیں گے، 2024 تک کام مکمل کر تے ہوئے دریافت ہونے والی معدنیات کو نکالا جائیگا۔
