ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی میں 15 جولائی 2016 کے بغاوت اقدام کی برسی پر ملک گیر تقریبات کا اہتمام

15 جولائی 2016 کو ہونے والے ناکام بغاوت اقدام  کی برسی   کے موقع پر  ملک   بھر میں لاکھوں انسانوں  نے  شہروں اور قصبوں  کے چوکوں میں اجتماع کیے۔

ملک کے چاروں گوشوں میں  باغیوں  کے خلاف حاصل کردہ فتح  کے حوالے سے  منعقدہ سرگرمیوں   میں قرآن کریم کی تلاوت کی گئی اور ملکی سلامتی اور شہدا کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

ملک بھر میں شہر وں کے چوکوں  یکجا ہونے والے ہزاروں افراد نے ترک  پرچم  لہراتے ہوئے جلوس نکالے۔

چوکوں میں جمہوریت کا پہرہ  دینے والے  شہریوں نے وطن  کے لیے اپنی  جانوں کا نذرانہ پیش کرنے  والے شہداء کی یاد مناتے ہوئے  یک آواز قومی ترانہ  پڑھا۔

15 جولائی 2016 کو فیتو  کی غدارانہ  بغاوت کی کوشش کے دوران 81 صوبوں کی تقریباً 90 ہزار مساجد میں اتحاد و یکجہتی کا پیغام دینے  کو ایک بار پھر دہرایا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں