ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر رجب طیب ایردوان 19 جولائی کو ایران کا سرکاری دورہ کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان 19 جولائی کو ایران کا ایک اہم دورہ کریں گے۔

ترکی۔ ایران اعلی سطحی   تعاون کونسل کا ساتواں اجلاس  ایرانی دارالحکومت  تہران میں منعقد ہو گا۔

صدر ایردوان، صدر ایران  ابراہیم رئیسی سے تہران میں یکجا ہو ں گے۔

اس دورے کا مرکزی ایجنڈہ دو طرفہ تعلقات پر مبنی ہوگا۔

ایردوان اور ابراہیم رئیسی مشترکہ تجارتی حجم کو بڑھانے کے دائرہ کار میں نئے روڈ میپ کے بارے میں بات کریں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور غیر قانونی نقل مکانی پر بات ہوگی۔

ملاقات میں دونوں ممالک سے متعلق سیکیورٹی امور پر یکجہتی بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترکی شمالی شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف جس فوجی آپریشن کو منظم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تہران میں ہونے والے مذاکرات میں  اس کا جامع جائزہ  متوقع ہے۔

بات چیت کے دوران 24 فروری سے جاری روس یوکرین جنگ، جنگ کے باعث پیدا ہونے والے توانائی اور خوراک کے بحران اور جنوبی قفقاز کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا جائے گی،  باہمی تعاون کے فروغ اور اٹھائے جانے والے مشترکہ اقدامات پر مشاورت کی جائے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں