شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف جاری آپریشن میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔
وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 17 جولائی 2022 کو پنجہ کلید آپریشن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے ارکان کے ساتھ جھڑپ میں ایک فوجی زخمی ہو گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ زخمی فوجی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تمام تر مداخلت کے باوجود فوجی نہ بچ سکا اور وہ شہید ہوگیا۔