ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مالم جبہ، بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی اور بینک آف خیبر کے خلاف انکوائری کا فیصلہ معطل

پشاور ہائی کورٹ نے مالم جبہ، بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی اور بینک آف خیبر کے خلاف انکوائری کا فیصلہ معطل کردیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے منصوبوں کے متعلق ریفرنس دائر کرنے اور کیسز کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی اے سی کے فیصلے پرحکم امتناعی جاری کردیا۔

درخواست گزار کے وکیل قاضی جواد نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے پاس انتظامی امورمیں مداخلت کے اختیار نہیں۔ پی اے سی کا مالم جبہ،بینک آف خیبر،بلین ٹری سونامی اور بی آرٹی کی دوبارہ انکوائری کرنا غیر قانونی ہے۔

عدالت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے کیس دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کردیا۔

واضح رہے پی اے سی کے فیصلے کے خلاف سابق ڈائریکٹرز نے درخواست دائر کی ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 7 جولائی کے اجلاس میں مالم جبہ،بینک آف خیبر،بلین ٹری سونامی،بی آرٹی کی انکوائری دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں نیب کو ہدایت جاری کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں