English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابر اعظم نے انضمام الحق کا ریکارڈ برابر کردیا

القمر

گال: پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد بابر اعظم کپتان کی حیثیت سے ٹیسٹ میچز میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کپتان بن گئے۔بابر اعظم نے انضمام الحق کا ریکارڈ برابر کیا۔ سابق کپتان نے بھی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 9 مرتبہ 100 یا زائد کا ہندسہ عبور کیا۔

واضح رہے کہ انضمام الحق نے یہ ریکارڈمجموعی طور پر 131 اننگز کے دوران بنایا تھا جبکہ بابر اعظم نے یہ سنگ میل صرف 70 اننگز میں حاصل کرلیا۔اسی طرح مصباح الحق نے کپتان کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے 189 اننگز میں 8 سنچریاں اسکور کی تھیں، جبکہ سابق کپتان

عمران خان نے 186 اننگز میں 6 سنچریاں بنائی تھیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز پر آل او¿ٓٹ ہوگئی، قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں صرف 4 رنز کا خسارہ رہا،کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 119 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے