ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی وزیر خارجہ کی عراقی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک بات چیت

ایرانی  وزیر خارجہ  حسین امیر عبدالہیان  نے  عراقی ہم منصب فواد حسین سے "دو طرفہ تعلقات اور بعض علاقائی  پیش رفت سمیت  تہران اور ریاض   کے درمیان   سلسلہ مذاکرات  پر   بات چیت کی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے تحریری بیان کے مطابق عبداللہیان نے حسین کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور تہران اور ریاض کے درمیان مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان نے علاقائی مذاکرات کو مضبوط بنانے کے لیے بغداد کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک دوطرفہ اور علاقائی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لینے اور خیالات کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔

عراقی وزیر خارجہ حسین نے 16 جولائی کو سعودی عرب میں ہونے والے جدہ سربراہی اجلاس میں کہ جس میں عراق نے بھی شرکت کی تھی   کے  حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے۔

بغداد حکومت کی جانب سے جدہ اجلاس میں علاقائی تعاون کے لیے ضروری اجلاس اور مشاورت کا ذکر کرتے ہوئے، حسین نے کہا کہ عراق خطے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں