دو روسی جنگی بحری جہاز دو طرفہ فوجی تعاون کے فروغ کے تحت الجزائر کی ایک بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے۔
الجزائری امور دفاع کے مطابق، روسی بحری بیڑے کا ہائیڈرو گرافک جہاز کلدین اور ایک آئل ٹینکر وائس ایڈمیرل پاروموف ہماری ایک بندرگاہ پر دو روز کےلیے لنگر انداز ہوئے ہیں۔
ان جہازوں کی آمد کا مقصد دو طرفہ عسکری تعاون کوفروغ دینے اور تجربات سے مستفید ہونا ہے۔
یاد رہے کہ روسی اور الجزائری بحری جہازوں نے گزشتہ سال نومبر میں بھی بحیرہ روم میں مشترکہ مشقیں کی تھیں۔
الجزائربراعظم افریقہ میں روسی اسلحے کے اہم خریدار ممالک میں سے ایک ہے۔