ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سمندری طوفان ایسٹیل میکسیکو کے ساحل کے قریب پہنچ گیا

سمندری طوفان ایسٹیل میکسیکو کے ساحل کے قریب پہنچ رہا ہے۔

میکسیکو کی نیشنل میٹرولوجیکل سروس کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سمندری طوفان ایسٹیل ملک کے بحرالکاہل کے ساحل پر واقع ملک کی 6 ریاستوں میں شدید بارش، تیز ہوائیں، اولے اور آسمانی بجلی گرنے  کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ   سمندری طوفان ،  سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب  بنے گا۔

نیشنل ویدر سروس نے کہا کہ سمندری طوفان ایسٹل ملک کے دیگر حصوں میں بھی شدید بارشوں اور ہوا کے درجہ حرارت میں کمی کا   بھی باعث  بنے گا۔

حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ سرکاری حکام کے مشوروں پر عمل   کرتے ہوئے  ممکنہ آفات کے پیش نظر احتیاط برتیں۔

بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان ایسٹیل جو اس وقت کیٹیگری 1 کی سطح پر ہے، کچھ ہی دیر میں کیٹیگری 3 کی سطح پر پہنچ جائے گا اور 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں گیریرو، میکوآکن، کولیما کی ریاستوں میں موثر ہوں گی۔

اندازہ ہے کہ سمندری طوفان بحرالکاہل کے ساحلوں پر 4 میٹر اونچی لہروں کا باعث بنے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں