ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا، آگ لگ گئی

موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ دوران لینڈنگ الٹ گیا، جس کے نتیجے میں اس میں خوفناک آگ لگ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق رن وے پر طیارے میں لگی آگ اور شعلے میلوں دور سے نظر آ رہے تھے، تاہم  ائرپورٹ پر موجودامدادی ٹیموں نے خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام 30 مسافروں کو بچالیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بظاہر لینڈنگ پر پلٹنے کے بعد جہاز الٹا پڑا ہے اور اس میں آگ بھڑکی ہوئی ہے۔ اس موقع پر فائر بریگیڈ نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو بچانے کے ساتھ آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ فوکر 50 جوبا ائرلائن کا تھا، جو اندرون ملک ہی ایک شہر بائیدوا سے دارالحکومت کی طرف پرواز کررہا تھا۔ حادثے کی وجوہات سے متعلق تاحال کوئی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں