ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: ہم عالمی غذائی بحران کے حل میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ یوکرین سے اناج کے اخراج سے متعلقہ مذاکرات مستقبل قریب تک جاری رہیں گے۔

روس سرکاری ٹیلی ویژن چینل ‘پروی’ پر بات چیت میں پیسکوف نے یوکرین سے اناج کے اخراج کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کے اخراج کو یقینی بنانے کے لئے گذشتہ ہفتے ترکی، روس اور یوکرین کے فوجی وفود اور اقوام متحدہ کے وفد کے درمیان استنبول میں منعقدہ اجلاس کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ "ہمیں توقع ہے کہ یہ مذاکرات مستقبل قریب تک جاری رہیں گے”۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ "ہم عالمی غذائی بحران کے حل میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس بحران کا سبب یوکرین کی صورتحال یا پھر یوکرین کا اناج نہیں ہے۔ یہ موضوع مسئلے کا ایک جزوی حصہ ہے۔ اس کے باوجود ہم، یوکرین کے اناج کی عالمی منڈیوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے، ہر طرح کے اقدام کے لئے تیار ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں