ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا اقدامات کو ہٹانے کے بعد خطہ یورپ میں کورونا کی نئی لہر کا خطرہ

بتایا گیا ہے کہ یورپ میں کورونا وائرسکے کیسز میں اضافے کی شرح میں لگاتار 5 ہفتوں سے اضافہ ہوا ہے اور متعدد  ممالک کی جانب سے کورونا  اقدامات  کو ہٹانے سے  وائرس  کے پھیلاو کی رفتار  میں اضافہ ہوگا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن  کے حکام  کا کہنا ہے کہ خطہ یورپ میں  اس اضافے کی بنیادی وجہ اومیکرون  ویریئنٹ  کی ذیلی اقسام  BA.4 اور BA.5 کے تیزی سے پھیلاؤ  کی خصوصیت ہے ۔

یورپی ممالک  میں کورونا ٹیسٹ کے عمل درآمد میں کمی بھی کیسز میں اضافے کا باعث بنی ہے۔، یہ صورتحال ممالک میں کیسز کی حقیقی تعداد کو  جاننے  اور  متاثرین کے  صحت مند  افراد سے روابط   کا سد باب کرتی   ہے۔

وائرس کے مسلسل ارتقاء کے نتیجے میں ویکسین کی تاثیر میں کمی کو بھی یورپ میں کووِڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی ایک اور وجہ ہے۔

یورپی  مرکز برائے  امراض  سد باب و  کنٹرول  کے حکام  کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری  واقعات میں اضافہ  علاقائی ممالک کے لیے ایک’ وسیع  پیمانے کی کورونا کی نئی لہر  کی شروعات ‘ ہو سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں