روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بحیرہ اسود کے راستے اناج کی برآمدات اور خوراک کے مسائل میں ثالثی کی کوششوں پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ولادیمیر پوتن نے آستانہ سہ فریقی سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں ایران کے دارالحکومت تہران میں صدر اردوغان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئے صدر پوتن نے آستانہ فارمیٹ کے دائرہ کار میں ملاقات کے موقع پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بہت سے مسائل پر بات چیت کی گئی ہے۔
یوکرین کے ساتھ 24 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کی وجہ سے اناج نکالنے کے مسئلے کو حل کر نے کے بارے میں صدر پوتن نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود کے راستے خوراک کے مسائل اور اناج کی برآمدات پر مذاکرات کے لیے ترکی میں ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے میں صدر ایردوان کی ثالثی کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
