دو روز قبل چکوال کے سب سے بڑے گراؤنڈ سرپاک میں شیعہ رہبر کمیٹی چکوال کے زیر اہتمام شیعان حیدر کرار (ع) ضلع چکوال کا عظیم الشان اجتماع بعنوان” تحفظ عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس” منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان بھر سے ہزاروں عاشقان اہل بیت علیہ السلام نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاء سے مولانا امین شہیدی، مولانا شہنشاہ حسین نقوی، مولانا افضل حیدری، شاعر اہل بیت شوکت رضا شوکت، ذاکر اہل بیت سید نجم الحسن نوتک، مولانا سید اعجاز حسین نقوی ( مجلس وحدت مسلمین) ، مولانانصیر حیدر ( شیعہ علماء کونسل) ، پیر سید حبیب شاہ ہمدانی ( تحریک نفاذ فقہ جعفریہ) ، سید رضی ہمدانی( ماتمی فیڈریشن چکوال، سید ظل حسنین کاظمی ایڈوکیٹ، سید نجم الحسن کاظمی ایڈوکیٹ اور پیر آف کرسال سید نثار قاسم عرف جوجی شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطابات میں عزاداری سید الشہداء ، عزاداران امام مظلوم کربلا کو درپیش مسائل اور ان کے حل اور محرم الحرام کے استقبال پر گفتگو کی۔ کانفرنس میں ملی یکجہتی اور اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا گیا۔
شفقنا پاکستان
ur.shafaqna.com
The post چکوال سرپاک گراؤنڈ میںشیعہ رہبر کمیٹی چکوال کے زیر اہتمام ” تحفظ عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد +فوٹو appeared first on شفقنا اردو نیوز.












